0
Wednesday 11 Mar 2020 12:32

بھارتی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم رکوائے جائیں اور ان کا قتل عام بند کیا جائے، ایران

بھارتی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم رکوائے جائیں اور ان کا قتل عام بند کیا جائے، ایران
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس خبرگان نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم رکوائے جائیں اور ان کا قتل عام بند کیا جائے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مجلس خبرگان نے کہا ہے کہ ہم بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور املاک کو نقصان پہنچائے جانے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ مجلس خبرگان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کی املاک اور مساجد کو نقصان پہنچائے جانے پر دل گرفتہ ہیں، نئی دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام پر ہر دل افسردہ ہے۔ مجلس خبرگان کا کہنا تھا کہ یہ قتل عام اس وقت شروع ہوا جب امریکی صدر بھی  بھارت کے دورے پر تھے مگر مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر بھارتی میڈیا نے مکمل بلیک آوٹ کیا۔ ایرانی مجلس خبرگان کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کو اکسانے میں بھارتی حکومتی اہلکار ملوث ہیں۔ خیال رہے کہ چند روز قبل ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے بھی بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے ہندو انتہا پسندوں کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا تھا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 849664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش