0
Wednesday 11 Mar 2020 12:37

ہم نے 5 ہزار قیدیوں فہرست امریکا کے حوالے کردی ہے جس میں کوئی گڑبڑ نہیں کی جاسکتی، سہیل شاہین

ہم نے 5 ہزار قیدیوں فہرست امریکا کے حوالے کردی ہے جس میں کوئی گڑبڑ نہیں کی جاسکتی، سہیل شاہین
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے اپنے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کی فہرست امریکا کے حوالے کردی ہے۔ افغان طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی فہرست امریکا کے حوالے کردی ہے جس میں کوئی گڑبڑ نہیں کی جاسکتی۔ سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی حوالگی کی ایک شرط یہ ہے  کہ انہیں کسی سنسان علاقے میں ہمارے حوالے کیا جائے جہاں ہمارے لوگ ان کی تصدیق کریں گے  یا طالبان وفد جیلوں میں ان قیدیوں سے ملاقات کرکے ان کی شناخت کرے۔ دوسری جانب نومنتخب افغان صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے فریم ورک بن گیا ہے اس سے تشددکے واقعات میں نمایاں کمی ہوگی۔ خیال رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے دوحہ امن معاہدے کے تحت افغان حکومت کو 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہائی دینی ہے۔  5 ہزارقیدیوں کی رہائی کے بدلے طالبان افغان سیکیورٹی فورسز کے ایک ہزار قیدی رہاکریں گے جس کے بعد افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کاآغاز ہوگا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی نے دوحہ میں ہونے والے معاہدے کے چند گھنٹوں بعد طالبان کے قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا، طالبان کے قیدیوں کا معاملہ افغانستان کے عوام کا حق خود ارادیت ہے۔ افغان صدر کے اس بیان پر طالبان نے بھی انٹرا افغان مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 849665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش