0
Wednesday 11 Mar 2020 12:48

طالبان معاہدے کی توثیق کے لیے سلامتی کونسل میں جمع کرائی گئی امریکی قرارداد منظور کر لی گئی

طالبان معاہدے کی توثیق کے لیے سلامتی کونسل میں جمع کرائی گئی امریکی قرارداد منظور کر لی گئی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکا اور افغان طالبان معاہدے کے درمیان ہونے والے معاہدے کی توثیق کر دی۔ امریکا نے طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے توثیق کے لیے قرارداد جمع کرائی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ 29 فروری کو قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس میں طے پایا تھا کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج 14 ماہ میں مکمل طور پر نکل جائیں گی اور طالبان امریکی اور غیر ملکی افواج کو نکلنے کا محفوظ راستہ فراہم کریں گے۔ قرارداد میں معاہدے کو کامیاب بنانے کے لیے افغان فریقین کے ارادوں اور جامع سیز فائر کو بھی سراہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قرارداد میں امن عمل یقینی بنانے کے لیے انٹرا افغان مذاکرات پر بھی زور دیا گیا ہے۔ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کا آغاز ہو گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 849671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش