1
0
Tuesday 21 Jul 2009 15:27

عراق،افغان جنگ میں ہلاک ہونیوالے امریکی فوجیوں کی تعداد 5ہزار ہو گئی

عراق،افغان جنگ میں ہلاک ہونیوالے امریکی فوجیوں کی تعداد 5ہزار ہو گئی
واشنگٹن:عراق اور افغانستان جنگ میں امریکی ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی۔امریکی اخبار یو ایس ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں جولائی امریکیوں کے لیے30 ہلاکتوں کے ساتھ قاتل ترین مہینہ ثابت ہوا۔گزشتہ روز مشرقی افغانستان میں سڑک پر بم دھماکے سے چار امریکی فوجیوں کی ہلاکت سے جولائی میں یہ تعداد 30ہو گئی ہے۔ جون 2008ء امریکی فوجیوں کے لیے دوسرا قاتل ترین مہینہ تھا جب کہ عراق میں اس ماہ چھ امریکی ہلاک ہوئے،پینٹاگان کے ذرائع کے مطابق عراق اور افغانستان میں اموات کی تعداد 5002ہو گئی ہے۔عراق میں امریکی فوجی ہلاکتیں4332 جب کہ افغانستان میں  669ہلاکتیں ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک میں امریکی محکمہ دفاع کے 14سویلین بھی ہلاک ہوئے۔ دیگر ممالک میں جاری آپریشن کے دوران 68امریکی ہلاک ہوئے۔ افغانستان میں رواں ماہ ناٹو افواج کی ہلاکتیں 55ہیں۔امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے نئی دہلی میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی افواج کی ہلاکتوں میں اضافہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔
خبر کا کوڈ : 8497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
Your article was excellent and eudrtie.
ہماری پیشکش