0
Wednesday 11 Mar 2020 15:41

امارات، بحرین اور مصر سے سعودی شہریوں کو فوری واپسی کی ہدایت

امارات، بحرین اور مصر سے سعودی شہریوں کو فوری واپسی کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر میں مقیم اپنے شہریوں کو 72 گھنٹوں کے اندر ملک میں واپس آنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات سمیت 14 ممالک پر عارضی طور پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں اور فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا ہے۔ متحدہ عرب امارات سے بھی فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد سعودی حکام اور ایمریٹس ائیرلائنز کے درمیان صرف سعودی شہریوں کو واپس مملکت لانے کا معاہدہ ہوا ہے۔ معاہدے کے مطابق 12 سے 15 مارچ تک 3 خصوصی پروازوں کے ذریعے سعودی شہریوں کو جدہ، ریاض اور دمام واپس لایا جائے گا۔ اُدھر  سعودی کابینہ کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے 2 ہزار 32 افراد کو گھروں میں ہی احتیاط کا کہا گیا جبکہ 468 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ مشرقی صوبے کے شہر قطیف میں 11 کیسز سامنے آنے کے بعد عارضی طور پر لاک ڈاؤن کیا گیا اور پوری آبادی کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ قطیف میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں جبکہ فوجی مراکز کو بھی بند رکھا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب پہلے ہی عمرے کے لیے آنے والے زائرین پر پابندی عائد کرچکا ہے جبکہ مقامی شہریوں کے بھی مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 849702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش