0
Wednesday 11 Mar 2020 16:01

آپریشن ردالفساد، دہشتگردی میں 10 گنا کمی ہوئی

آپریشن ردالفساد، دہشتگردی میں 10 گنا کمی ہوئی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں آپریشن ردالفساد سے 3 سال کے دوران دہشت گردی کی واقعات میں 10 گنا کمی واقع ہوئی ہے۔ آپریشن کے دوران گرفتار کئے گئے ایک ہزار دہشتگردوں میں سے 5 سو کو عدالتوں سے سزائیں بھی ہو چکی ہیں۔ سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2017 سے 2020 تک دہشتگردی کے صرف بارہ واقعات ہوئے۔ آپریشن سے قبل صرف 2014 میں دہشتگردی کے 43 واقعات ہوئے تھے۔ سال 2019 میں پنجاب میں دہشتگردی کے صرف 4 واقعات ہوئے۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں کہا گہا ہے کہ 3 برسوں میں دہشتگردی کے واقعات میں 41 سکیورٹی اہلکار اور 96 عام شہری شہید ہوئے۔ آپریشن ردالفساد کے دوران 123 دہشتگرد ہلاک، ایک ہزار گرفتار کئے گئے۔ آپریشن ردالفساد کے 3 برسوں میں پنجاب میں 5 ہزار آپریشن کئے گئے جبکہ آُپریشن کے دوران گرفتار کئے گئے 5 سو دہشتگردوں کو عدالت سے سزائیں بھی دلائی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 849708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش