QR CodeQR Code

سندھ ہائی کورٹ نے منظور وسان کی حفاظتی ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کردی

11 Mar 2020 16:58

عدالت میں دیئے گئے بیان میں ڈائریکٹر نیب نے کہا کہ پی پی رہنما منظور وسان پر بے نامی جائیدادیں رکھنے کا الزام ہے، انکوائری مکمل کرنے کیلئے مہلت دی جائے، جس پر چیف جسٹس نے وقت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ ہو کھودا پہاڑ، نکلا چوہا، وہ بھی مرا ہوا والا معاملہ ہو۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی حفاظتی ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کردی اور نیب کو انکوائری مکمل کرنے کے لئے آٹھ ہفتے کی مہلت بھی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت ہوئی، رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان اور ڈائریکٹر نیب سکھر عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈائریکٹر نیب نے بیان میں کہا کہ منظور وسان پر بے نامی جائیدادیں رکھنے کا الزام ہے، انکوائری مکمل کرنے کیلئے مہلت دی جائے، جس پر چیف جسٹس نے وقت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ ہو کھودا پہاڑ، نکلا چوہا، وہ بھی مرا ہوا والا معاملہ ہو۔ نیب وکیل نے جواب دیا نیب قوانین میں ترمیم کے باعث منظور وسان کو کچھ ریلیف ملے گا۔

عدالت نے نیب کو انکوائری مکمل کرنے کے لئے 8 ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے منظور وسان کی حفاظتی ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کردی۔ گذشتہ سماعت میں نیب پراسیکیوٹر نے بتایا تھا منظور وسان کے خلاف 42 مزید جائیدادیں ملی ہیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ تمام جائیدادیں منظور وسان کے نام ہیں، اس کا کیا ثبوت ہے، ہمیں سب پتہ ہے نیب کیا کر رہی ہے، پورے سندھ میں گل گلزار ہورہا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ منظور وسان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، حتمی رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید مہلت دی جائے، عدالت نے ڈی جی نیب سکھر، کیس آفیسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب سکھر پیش ہوکر بتائیں کیا چل رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 849717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849717/سندھ-ہائی-کورٹ-نے-منظور-وسان-کی-حفاظتی-ضمانت-میں-14-مئی-تک-توسیع-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org