0
Wednesday 11 Mar 2020 18:01

کرونا وائرس، ملکی سرحدوں کی مانیٹرنگ کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، مرتضیٰ وہاب

کرونا وائرس، ملکی سرحدوں کی مانیٹرنگ کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ائیرہورٹس کی مانیٹرنگ کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے، کراچی ایئر پورٹ کی مانیٹرنگ ہماری ذمہ داری نہیں ہے، سندھ حکومت مثبت انداز میں کام کررہی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بارڈر پر سیکیورٹی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، سرحدوں کی مانیٹرنگ کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پورٹ، ائیرپورٹ وفاقی حکومت کے کنٹرول میں ہیں جبکہ پہلے روز سے سندھ حکومت وفاق سے ائیرہورٹس پر مانیٹرنگ ٹھیک کرنے کا کہہ رہی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر ائیرپورٹس پر مانیٹرنگ درست ہوجاتی تو صورتحال یہ نہ ہوتی، وزیر اعلی مراد علی شاہ نے بار بار بتایا کہ ائیرپورٹ کا مانیٹرنگ سسٹم بہتر نہیں ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ جو متاثرہ لوگ ہیں ان کو خود 14 روز قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت آنے والے دنوں میں تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کرے گی، صوبائی حکومت کا فیصلہ عوام کے مفاد میں ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ائیرپورٹس پر بہترین مانیٹرینگ ہورہی ہوتی تو یہ 14 کیسز نہیں آتے، اس وائرس سے متعلق صورتحال ابھی تک کنٹرول میں ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت نے بتایا کہ جو لوگ تفتان بارڈر سے سندھ میں داخل ہوں گے ان کے لئے سکھر میں قرنطینہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل جو کیس تفتان میں سامنے آیا اسے قرنطینہ سے باہر نکالا گیا، بچے کو ٹیسٹ کرانے کے لئے کوئٹہ بھیجا گیا جو کہ ٹھیک نہیں تھا۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ 2300 افراد ایران سے سندھ میں داخل ہوئے، 14 مشتبہ مریضوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک مریض صحت یاب ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں متاثرہ 14 افراد بیرون ملک سے پاکستان آئے تھے، ان تمام افراد میں وائرس مقامی طور پر منتقل نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 849724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش