QR CodeQR Code

کرونا وائرس، سندھ کی سرحدوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی

11 Mar 2020 18:05

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے جناح ایئر پورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کے لئے اسٹاف مقرر کرنے سے متعلق حکام کو احکامات جاری کردیئے گئے۔ اس سلسلے میں لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا کہ 60 نرسز تین شفٹوں میں کام کریں گی۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر بین الصوبائی بارڈرز کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں سے آنے والے افراد پر سرحدوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے بارڈرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سندھ میں داخل ہونے والے مسافروں سے معلومات لی جائیں گی، یہ فیصلہ صوبے میں کرونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لئے کیا گیا ہے۔

دوسری طرف سندھ حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایک اور فیصلہ کرلیا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے جناح ایئر پورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کے لئے اسٹاف مقرر کرنے سے متعلق حکام کو احکامات جاری کردیئے گئے۔ اس سلسلے میں لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا کہ 60 نرسز تین شفٹوں میں کام کریں گی، ایئرپورٹ سے کسی بھی مشتبہ مریض کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 849725

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849725/کرونا-وائرس-سندھ-کی-سرحدوں-پر-کڑی-نظر-رکھی-جائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org