QR CodeQR Code

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہو گئی

11 Mar 2020 18:35

گلگت بلتستان کے فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر شاہ زمان نے بتایا ہے کہ سکردو سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ بچے میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ بچہ اپنی فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ بیرون ملک سے 5 مارچ کو واپس پہنچا ہے۔ گھر پہنچنے کے بعد اس بچے میں وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں تو اسے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہو چکی ہے۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان نے سکردو سے تعلق رکھنے والے ایک بچے میں اس وائرس کی تصدیق کی ہے۔ گلگت بلتستان کے فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر شاہ زمان نے بتایا ہے کہ سکردو سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ بچے میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ بچہ اپنی فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ بیرون ملک سے 5 مارچ کو واپس پہنچا ہے۔ گھر پہنچنے کے بعد اس بچے میں وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں تو اسے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ جہاں اس کے خون کے نمونوں میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ اس کیس کے بعد گلگت بلتستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو ہو چکی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 20 ہو گئی ہے جن میں سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں۔ پاکستان میں اس وائرس سے متاثرہ افراد بیرون ملک سفر کرکے وطن واپس آئے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلٰی سندھ کے قریبی رشتہ دار میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سندھ میں یکے بعد دیگرے متعدد کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے سندھ کی سرحدوں پہ خصوصی انتظامات کر لیئے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 849729

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849729/پاکستان-میں-کورونا-وائرس-سے-متاثرہ-افراد-کی-تعداد-20-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org