0
Wednesday 11 Mar 2020 18:58

جماعت اسلامی کا پاک فضائیہ کے F16 طیارے کے حادثے اور ونگ کمانڈر کی شہادت پر دکھ کا اظہار

جماعت اسلامی کا پاک فضائیہ کے F16 طیارے کے حادثے اور ونگ کمانڈر کی شہادت پر دکھ کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے پاک فضائیہ کے ایف سولہ طیارے کے حادثے اور ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ دشمن کی سازشوں کو ناکام اور ملکی بقاء و سالمیت کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس سانحہ میں شہید ونگ کمانڈر کے خاندان اور پاک فوج کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے شہید ونگ کمانڈر کی مغفرت و درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔ واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ترجمان پی اے ایف کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ شکرپڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ یوم پاکستان پریڈ کی ریہرسل میں مصروف تھا، جبکہ ایئر ہیڈکوارٹرز نے حادثے کی تحقیقات کیلئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران پرواز طیارے کا رخ اچانک زمین کی طرف ہوا اور گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ گرنے کے بعد آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل دور دور تک اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ طیارہ آبادی سے ہٹ کر جنگل میں گرا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 849737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش