0
Wednesday 11 Mar 2020 19:43

کورونا وائرس، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے، حاجی حنیف طیب

کورونا وائرس، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے، حاجی حنیف طیب
اسلام ٹائمز۔ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب، ڈاکٹر عبدالرحیم، عبدالغنی سلیمان، احمد رضا طیب، معین خان، عبدالغفار سعیدی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ کورونا وائرس نے دنیا کے مختلف ممالک میں انسانی زندگی، کاروباری معمولات اور تعلیمی نظام کو مفلوج کر رکھا ہے، پوری دنیا اس وائرس سے پریشان ہے، تشویشناک بات یہ ہے کہ ایک اطلاعات مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 سے زائد کیسز کا سامنے آنا، حکومت اور صحت کے شعبہ سے وابستہ اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ ملک بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی جائے، کورونا وائرس کی وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو عوام کی حفاظت کیلئے سر جوڑکر بیٹھنے کی ضرورت ہے، عوام میں شعور بیدار کرنے اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی کیلئے ڈاکٹرز، علماء و مشائخ، سماجی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، احتیاطی تدابیر کے علاوہ عوام کثرت سے کلمہ طیبہ، درود شریف، استغفار، مقامی علماء و مشائخ سے رابطہ کرکے قرآن و حدیث کی روشنی میں جو موذی بیماری سے بچنے کیلئے وظائف موجود ہیں اُن کا بھی کا ورد کریں اور اللہ تعالیٰ سے اس وباء سے نجات کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔
خبر کا کوڈ : 849748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش