0
Wednesday 11 Mar 2020 20:27

لاہور، شیعہ علماء کونسل کے وفد کی سی ای او ہیلتھ سے ملاقات، زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال

لاہور، شیعہ علماء کونسل کے وفد کی سی ای او ہیلتھ سے ملاقات، زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل لاہور کے وفد نے قاسم علی قاسمی کی قیادت میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب سے ملاقات کی۔ وفد میں سید جعفر علی شاہ، چودھری صغیر عباس ورک، سید مہدی حسنین نقوی سمیت دیگر شریک تھے۔ ملاقات میں قاسم علی قاسمی نے کہا ایئرپورٹ پر ایران سے آنیوالے زائرین کی سکریننگ کا عمل تیز کیا جائے، اور بلاوجہ کا خوف ہراس نہ پھیلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کرونا کے حوالے سے پالیسیوں سے ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر کرونا کا خوف پیدا کر رہی ہے، میڈیا کے ذریعے بھی ایسی ایسی خبریں نشر اور شائع کی جا رہی ہیں کہ ملک میں کوئی قیامت آن پڑی ہے۔ قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ سنسنی خیزی سے اجتناب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص کروانا وائرس کا شکار ہے تو وہ خود احتیاط کرے، مسجد، مجلس یا اجتماع والی جگہ پر جانے سے گریز کرے تاکہ دیگر لوگ کرونا سے محفوظ رہیں۔ قاسم علی قاسمی نے کہا کہ زائرین اس حوالے سے حکومت کیساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں، حکومت بلاوجہ زائرین کیساتھ ایسا سلوک نہ کرے جس سے امتیاز کو بُو آتی ہو۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب نے قاسم علی قاسمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران سے آنیوالی زائرین مثالی تعاون کر رہے ہیں، ان شاء اللہ حکومت بھی معاملات کو کنٹرول کر لے گی۔ یاد رہے کہ ائیرپورٹ پر سکریننگ کا عمل شروع ہونے سے قبل 745 زائرین ایران سے پاکستان آئے تھے جن میں سے اکثریت نے رضاکارانہ طور پر سکریننگ کے عمل کیلئے خود کو پیش کیا جبکہ دیگر زائرین سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ بھی سکریننگ کے عمل سے گزر کر ملک کو کرونا سے محفوظ رکھنے میں کردار  ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 849752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش