QR CodeQR Code

جنوبی پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ، موسم سرد ہوگیا

11 Mar 2020 22:31

بارشوں کے باعث بعض مقامات پر بجلی گرنے اور گھروں کی چھتیں گرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ واضح رہے کہ مارچ میں اس علاقہ میں موسم میں تبدیلی آنا شروع ہوجاتی ہے، تاہم حالیہ بارشوں کی وجہ سے موسم اب بھی سرد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف علاقوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کہیں وقفہ وقفہ سے جبکہ کہیں مسلسل گذشتہ روز سے بارش جاری ہے۔ جس کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے، ان بارشوں کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث بعض مقامات پر بجلی گرنے اور گھروں کی چھتیں گرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ واضح رہے کہ مارچ میں اس علاقہ میں موسم میں تبدیلی آنا شروع ہوجاتی ہے، تاہم حالیہ بارشوں کی وجہ سے موسم اب بھی سرد ہے۔


خبر کا کوڈ: 849775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849775/جنوبی-پنجاب-میں-بارشوں-کا-نیا-سلسلہ-موسم-سرد-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org