1
Wednesday 11 Mar 2020 22:02

ڈونلڈ ٹرمپ کیبعد اب بنجمن نیتن یاہو بھی کرونا سے دوچار

2,500 اسرائیلی فوجی کرونا کا شکار
ڈونلڈ ٹرمپ کیبعد اب بنجمن نیتن یاہو بھی کرونا سے دوچار
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک سرکاری میٹنگ کے دوران ایک ایسے شخص کیساتھ ملاقات کی ہے جو کرونا وائرس میں مبتلا تھا۔ تفصیلات کے مطابق 27 فروری 2020ء کے روز بنجمن نیتن یاہو نے کرونا وائرس کے ایک مریض کے ساتھ ملاقات کی ہے جس کے بعد اسرائیلی ڈاکٹرز کی طرف سے خون کے ٹیسٹ پر اصرار کے باوجود بنجمن نیتن یاہو نے اپنا ٹیسٹ کروانے اور خود کو گھر کے اندر بند (کرنتینہ) کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اسرائیلی ریڈیو نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی ڈاکٹرز نے بنجمن نیتن یاہو کے خون کا ٹیسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو نے اُس مریض کے ساتھ 2 میٹر سے کم فاصلے سے ملاقات نہیں کی اور اسی بناء پر بنجمن نیتن یاہو کو کرنتینہ کرنے کی ضرورت نہیں۔

دوسری طرف اسرائیل میں تیزی کے ساتھ پھیلتے کرونا وائرس کے بارے میں جاری ہونے والی اسرائیلی وزارت صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 75 ہو گئی ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جاری ہفتے کے آخر تک مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) میں کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 100 افراد سے بڑھ جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل میں اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں اسرائیلی فوجی سرفہرست ہیں جن کی ایک بڑی تعداد الگ تھلگ کر دی گئی ہے۔ اسرائیل میں کرنتینہ کئے جانے والے فوجیوں کی تعداد اس وقت 2000 سے 2500 تک بتائی جا رہی ہے جبکہ مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) میں ہر قسم کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد ہے۔
خبر کا کوڈ : 849779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش