QR CodeQR Code

 پیپلزپارٹی کی قیادت بھی ملتان کو دارالخلافہ بنانے کے حق میں ہے، عابدہ بخاری 

11 Mar 2020 22:53

وفاقی حکومت کی جانب سے بہاولپور میں سیکرٹریٹ بنانے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ملتان اس وقت پورے سرائیکی وسیب کا اہم مرکز ہے اور یہاں تک لوگوں کی رسائی بھی باآسانی ممکن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سٹی صدر عابدہ بخاری نے سرائیکی صوبے کا سیکرٹریٹ بہاولپور میں بنانے کے حوالے سے مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اسے اس وسیب کے عوام کے ساتھ دھوکہ اور مذاق قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملتان اس وقت پورے سرائیکی وسیب کا اہم مرکز ہے اور یہاں تک لوگوں کی رسائی بھی باآسانی ممکن ہے، اس وسیب کی علیحدہ صوبے اور اس کا دارالخلافہ ملتان میں قائم کرنے کی طویل جدوجہد ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ عابدہ بخاری نے مزید کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت بھی ملتان کو دارالخلافہ بنانے کے حق میں ہے، اس لیے چیئرمین بلاول بھٹو سے اپیل کی ہے کہ وہ پارٹی کارکنوں کو حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی کال دیں تاکہ صوبے کا دارالخلافہ ملتان بن سکے۔


خبر کا کوڈ: 849785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849785/پیپلزپارٹی-کی-قیادت-بھی-ملتان-کو-دارالخلافہ-بنانے-کے-حق-میں-ہے-عابدہ-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org