0
Wednesday 11 Mar 2020 23:51

اسکولوں میں ابھی مزید چھٹیوں کا فیصلہ نہیں کیا، وزیر تعلیم سندھ

اسکولوں میں ابھی مزید چھٹیوں کا فیصلہ نہیں کیا، وزیر تعلیم سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اسکولوں میں ابھی مزید چھٹیوں کا فیصلہ نہیں کیا، اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اکثریت نے چھٹیاں بڑھنے کی مخالف کی ہے، آئندہ اجلاس میں دوبارہ اس پر غور ہوگا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کرایچ میں ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پہلا کورونا کیس سامنے آنے کے بعد پہلے دو دن اسکولوں کی چھٹی کی، پانچ سو سے زائد افراد تک دو دنوں میں پہنچے، تفتان سے آئے افراد کی فہرست ملی، وقت درکار تھا، 14 دن کا وقت کورونا وائرس کے شکار مریض کیلئے درکار ہوتا ہے، اس لئے چھٹی کرنی پڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ کی، اکثریت نے اسکول کھولنے کی حمایت کی، ٹاسک فورس کے سامنے اپنی بات رکھی، ڈاکٹرز سے رائے لی ہے، آئندہ ٹاسک فورس کے اجلاس میں دوبارہ بات ہوگئی، جس کے بعد چھٹیوں کا حتمی فیصلہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 849798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش