0
Wednesday 11 Mar 2020 23:52

سینیٹر سراج الحق 29مارچ سے جنوبی پنجاب کا تین روزہ دورہ کریں گے، راو محمد ظفر 

سینیٹر سراج الحق 29مارچ سے جنوبی پنجاب کا تین روزہ دورہ کریں گے، راو محمد ظفر 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو محمد ظفر نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے سونامی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، حکمرانوں نے صوبہ جنوبی پنجاب سمیت تمام انتخابی وعدوں اور اعلانات کو بھولا دیا ہے، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک کے معاشی حالات روز بروز خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کی مہنگائی کے خلاف رابطہ عوام مہم جاری ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق 29مارچ سے جنوبی پنجاب کا تین روزہ دورہ کررہے ہیں۔ 29مارچ کو بہاولپور، 30مارچ کو ملتان اور 31مارچ کو وہاڑی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی ذمہ داران کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے دورہ جنوبی پنجاب کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد اپوزیشن جماعتیں اپنے زخم چاٹ رہی ہیں مگر جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ملک بھر میں جلسے، جلوس اور ریلیاں نکل رہی ہیں، جنوبی پنجاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں مہنگائی، بیروزگاری مکاو تحریک جاری رہے گی۔ 29مارچ کو بہاولپور، 30مارچ کو ملتان اور 31مارچ کو وہاڑی میں ریلیوں، جلسوں اور وکلا سے خطاب، ہائی کورٹ بار روم میں وکلا سے خطاب کریں گے۔  
 
خبر کا کوڈ : 849799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش