QR CodeQR Code

عالمی ادارہ برائے صحت نے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیدیا

12 Mar 2020 00:00

واضح رہے کہ طب کی زبان میں کوئی مرض عالمی وبا کا درجہ اسی وقت پاسکتا ہے جب وہ ایک ہی وقت میں تقریباً تمام ممالک میں پھیل رہا ہوں۔ عالمی ادارہ برائے صحت نے خبردار بھی کیا ہے کہ گزشتہ دوہفتے میں اس کے پھیلاؤ میں بہت شدت دیکھی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے پھیلنے والے مرض کو ’عالمی وبا‘ (پینڈیمک) کا درجہ دیدیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا ہنگامی اجلاس ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھانم گیبریئسِس کی نگرائی میں ہوا، جس میں شرکا کو بتایا گیا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں چین سے باہر اس وبا کے پھیلاؤ میں 13 گنا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ اسے عالمی وبا کے زمرے میں داخل کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ مختلف حکومتوں کی جانب سے کووڈ 19 وائرس سے پیدا ہونے والے مرض پر بے عملی اور تیز رفتار پھیلاؤ پر ادارے کو گہری تشویش لاحق ہے۔ واضح رہے کہ طب کی زبان میں کوئی مرض عالمی وبا کا درجہ اسی وقت پاسکتا ہے جب وہ ایک ہی وقت میں تقریباً تمام ممالک میں پھیل رہا ہوں۔ عالمی ادارہ برائے صحت نے خبردار بھی کیا ہے کہ گزشتہ دو ہفتے میں اس کے پھیلاؤ میں بہت شدت دیکھی گئی ہے۔ تاہم ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ اس پھلاؤ کو عالمی وبا قرار دینے کا یہ مطلب نہیں کہ ادارہ مختلف ممالک کے متعلق اپنے مشورے اور تدابیر کو تبدیل کررہا ہے بلکہ تمام حکومتوں سے ’فوری اور سخت ایکشن‘ لینے کا کہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 849803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849803/عالمی-ادارہ-برائے-صحت-نے-کورونا-وائرس-کو-وبا-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org