0
Thursday 12 Mar 2020 01:57

جنوبی پنجاب صوبے کے ایک نہیں دو سیکرٹریٹ ہوں گے، شاہ محمود قریشی 

جنوبی پنجاب صوبے کے ایک نہیں دو سیکرٹریٹ ہوں گے، شاہ محمود قریشی 
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سب سے پہلے میں یہ واضح کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ جنوبی پنجاب صوبے کے سیکرٹریٹ بہاولپور اور ملتان میں بیک وقت قائم ہوں گے، ایک جگہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب جبکہ دوسری جگہ ایڈیشنل آئی جی پولیس ساتھ ہوں گے، جنوبی پنجاب کا یہ صوبہ گیارہ اضلاع پر مشتمل ہوگا اور جس کی آبادی ساڑے تین کروڑ کے لگ بھگ ہوگی، جو خیبر پختونخواہ کے برابر بنتی ہے، جنوبی پنجاب صوبہ کے صدر مقام کے تعین کا فیصلہ اس نئے صوبے کی اسمبلی کرے گی، جنوبی پنجاب کے حوالے سے قانونی بل لانے کے لیے ہمیں دوتہائی اکثریت درکار ہوگی جو کہ ہمارے پاس نہیں ہے ہمیں دوسری سیاسی جماعتوں کی حمایت درکار ہوگی، پیپلزپارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کے زمانے سے جنوبی پنجاب صوبہ کی حمائتی رہی ہے مسلم لیگ ن بھی کہتی چلی آئی ہے کہ وہ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے خلاف نہیں، چنانچہ میں نے آج جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے منتخب نمائندوں سے گذارش کی ہے کہ وہ آگے پڑھیں اور اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اس طرح وفاق بھی مستحکم ہوگا اور توازن بھی قائم ہوگا۔

ابھی جو حالیہ ڈیٹا سامنے آیا ہے اس کے مطابق جنوبی پنجاب کا خطہ انتہائی پسماندہ ہے ہم نے جنوبی پنجاب کو اپنے منشور کا حصہ بنایا اور ہم جنوبی پنجاب "ایک"  صوبے کی بات کر رہے ہیں، ہم پنجاب اسمبلی میں بھی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت دیگر پارٹیوں کی حمایت کے حصول کیلئے تحرک کریں گے، پاکستان ایک فیڈریشن ہے فیڈریشن کی مختلف اکائیاں ہیں، ماضی میں بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی بڑی جماعتوں نے بھی جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے  ہم آہنگی کا اظہار کیا ہے، جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے حوالے سے جو کام ایگزیکٹو نوعیت کے ہیں ان پر ہم عمل پیرا ہو جائیں گے اور جس میں قانون سازی کی  ضرورت ہے اس پر ہم دیگر جماعتوں کے ساتھ گفتگو و شنید کا آغاز کریں گے، جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کے قیام سے وہ لوگ جنہیں لاہور آنا پڑتا تھا اب ان کے مسائل اور معاملات بہاولپور اور ملتان سیکرٹریٹ میں ہی حل ہو جایا کریں گے اور اختیارات صحیح معنوں میں نچلی سطح پر منتقل ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 849813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش