0
Thursday 12 Mar 2020 09:21

رائیونڈ، تبلیغی اجتماع کی سکیورٹی پر پولیس کو مامور کر دیا گیا

رائیونڈ، تبلیغی اجتماع کی سکیورٹی پر پولیس کو مامور کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں بغیر اجازت شروع ہونیوالے تبلیغی اجتماع کو لاہور پولیس نے سکیورٹی فراہم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے تبلیغی جماعت کے عمائدین سے درخواست کی تھی کہ کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اس بار اجتماع کچھ عرصے کیلئے ملتوی کر دیا جائے، مگر جماعت کے ذمہ داران نے ضلعی انتظامیہ کی تجویز تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اجتماع کا اعلان کر دیا جس میں تبلیغی جماعت کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ یہ پانچ روز اجتماع گزشتہ روز شروع ہوا تھا اور اتوار کے روز ختم ہوگا۔
 
ضلعی انتظامیہ نے اجتماع کو سکیورٹی دینے سے انکار کر دیا تھا، تاہم شرکاء کی تعداد زیادہ ہونے پر رات گئے پولیس کی بھاری نفری اجتماع گاہ کی سکیورٹی پر مامور کر دی گئی۔ ایس پی صدر سید غضنفر علی شاہ نے رات گئے تبلیغی اجتماع کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی صدر نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کی ڈیوٹی پر مامور تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور نفری کو سکیورٹی انتظامات کو موثر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ اس موقع پر ایس پی صدر نے کہا کہ شرکاء کو سخت چیکنگ کے بعد اجتماع میں داخل ہونے دیا جائے اور شرکاء کو تین درجاتی سکیورٹی حصار پر مبنی چیکنگ اور واک تھرو گیٹ سے گزارا جائے۔
خبر کا کوڈ : 849834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش