QR CodeQR Code

جے یو آئی (ف) نے تحفظ آئین پاکستان کانفرنس کی تیاریاں تیز کر دیں

12 Mar 2020 09:52

جے یو آئی (ف) لاہور کے وفد نے راوی روڈ پر بتی چوک میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکز کا دورہ کیا، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا بابر فاروق رحیمی سے ملاقات کی اور موچی دروازہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی 19 مارچ کو لاہور کے موچی دروازہ گراونڈ میں ہونیوالی ’’تحفظ آئین پاکستان کانفرنس‘‘ کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے مختلف جماعتوں کے قائدین کو دعوتیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جے یو آئی (ف) لاہور کے وفد نے راوی روڈ پر بتی چوک میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکز کا دورہ کیا، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا بابر فاروق رحیمی سے ملاقات کی اور موچی دروازہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ جے یو آئی (ف) کے وفد میں مولانا سلیم اللہ قادری ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب، امیر جے یو آئی لاہور افضل خان، حافظ فھیم الدین، مولانا عبدالماجد حقانی، مولانا عبدالوہاب مدنی اور حافظ محمود الحسن شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 849837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849837/جے-یو-ا-ئی-ف-نے-تحفظ-ا-ئین-پاکستان-کانفرنس-کی-تیاریاں-تیز-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org