QR CodeQR Code

کرپٹ عناصر احتساب سے بچنے کیلئے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، گورنر پنجاب

12 Mar 2020 10:12

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا حکومتی فیصلہ اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا، عمران خان کی قیادت میں حکومت کی نیت صاف اور سمت بالکل درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جنوبی پنجاب صوبہ پر سیاست کی بجائے بل کی حمایت کرے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری سرور سے صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان اور سردار آصف احمد سمیت دیگر کی ملاقاتیں، گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کی مخالفت کرنیوالے سیاست سے فارغ ہو جائیں گے۔ گورنر ہاوس لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام پر گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا حکومتی فیصلہ اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا، عمران خان کی قیادت میں حکومت کی نیت صاف اور سمت بالکل درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جنوبی پنجاب صوبہ پر سیاست کی بجائے بل کی حمایت کرے۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر احتساب سے بچنے کیلئے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا وعدہ بھی پورا کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 849838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849838/کرپٹ-عناصر-احتساب-سے-بچنے-کیلئے-بہانے-ڈھونڈ-رہے-ہیں-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org