0
Thursday 12 Mar 2020 11:48

یورپ سے امریکا آنیوالی پروازیں 30 روز کیلئے بند

یورپ سے امریکا آنیوالی پروازیں 30 روز کیلئے بند
اسلام ٹائمز۔ کورونا وبا کے سبب یورپ سے امریکا آنے والی پروازوں پر 30 روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے سبب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ سے امریکا آنیوالے غیر ملکیوں پر تیس روز کے لیے پابندی لگا دی ہے جس کا اطلاق جمعہ سے ہو گا۔ امریکا اور برطانیہ کے درمیان پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں کورونا سے لوگوں کی بیماری کا بیج یورپ سفر کرنے والوں نے بویا، یورپی یونین نے کورونا سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات نہیں کیے تھے۔ ادھر امریکا میں بعض افراد اور کاروباری ٹیکس ادائیگیاں 3ماہ کے لیے ملتوی کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 849850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش