QR CodeQR Code

بھارت نے غیر ملکی سیاحوں کے ویزے معطل کر دیے

12 Mar 2020 11:55

بھارت پہنچنے والے تمام بھارتیوں کو 14دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا، اطلاق 15 اپریل تک جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت نے جمعے سے تمام غیرملکی سیاحوں کے ویزے معطل کر دیے، بھارت جانے والے مسافروں کو پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ یہ اقدام جان لیوا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیا گیا ہے، بھارت پہنچنے والے تمام بھارتیوں کو 14دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا، اطلاق 15 اپریل تک جاری رہے گا۔ بھارتی شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ انتہائی ضرورت کے علاوہ بیرون ملک سفر نہ کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ 4 دنوں کے دوران بھارت میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دگنی ہو کر 60 سے زائد ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 849852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849852/بھارت-نے-غیر-ملکی-سیاحوں-کے-ویزے-معطل-کر-دیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org