0
Thursday 12 Mar 2020 12:47

آلِ شریف عوام اور پارٹی کو چونا لگا کر لندن جا بسی ہے، فیاض چوہان

آلِ شریف عوام اور پارٹی کو چونا لگا کر لندن جا بسی ہے، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے جا رہی ہے، جنوبی پنجاب میں سیکرٹریٹ بننے سے جنوبی پنجاب کے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب کا ککڑی مافیا حکومت جانے کے دعوے کرتا رہ گیا، اب (ن) لیگ کے اپنے پنچھی منڈیروں سے اُڑنے کو پر تول رہے ہیں جب کہ آلِ شریف عوام اور اپنی پارٹی کو چونا لگا کر لندن جا بسی ہے، آلِ شریف نے اپنے ووٹرز اور پارٹی رہنماؤں کو ہی ٹھینگا دکھا دیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے جا رہی ہے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے نئے صوبوں کا کارڈ صرف ووٹ لینے کیلئے استعمال کیا، تاہم وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی اس خواب کو عملی جامہ پہنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 849862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش