QR CodeQR Code

نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، شیخ رشید

12 Mar 2020 13:52

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب تو شہبازشریف کی اپنی پارٹی ان کی واپسی کا مطالبہ کر رہی ہے، شہباز شریف واپس نہ آئے تو مسلم لیگ نواز میں مزید دراڑیں پڑیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف شرم کریں اور اپنی پارٹی کے کہنے پر اب واپس آ جائیں۔ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اب تو شہبازشریف کی اپنی پارٹی ان کی واپسی کا مطالبہ کر رہی ہے، شہباز شریف واپس نہ آئے تو مسلم لیگ نواز میں مزید دراڑیں پڑیں گی۔ شیخ رشید احمد نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف این آر او لیتے رہے ہیں، نواز شرف نے اپنی طبیعت سے متعلق میڈیا کو استعمال کیا، پیپلز پارٹی اور نوازشریف کی پارٹی تھکی ہوئی پارٹیاں ہیں، نوازلیگ اور پیپلز پارٹی کے رنگ پسٹن بیٹھ گئے ہیں ، دونوں پارٹیوں کے کلچ پلیٹ بیٹھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، دونوں پارٹیوں میں کوئی نیا آ جاتا ہے تو کہہ نہیں سکتا۔ شیخ رشید احمد کا پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذولفقار علی بھٹو سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مناظرہ کر لے، ذوالفقار بھٹو سلیکٹیڈ وزیراعظم تھے، ذوالفقار علی بھٹو خود ایوب خان کو ڈیڈی کہتے تھے، ذوالفقار علی بھٹو گیٹ نمبر چار کی پیدوار تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ لطیف کھوسہ جیسے لوگوں کی پارٹی میں کیا حیثیت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن احتجاج کی کال کی تاریخ نہیں دیں گے، آدھا مارچ گزر گیا مولانا فضل الرحمٰن نے کال نہیں دی۔ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گیس اور پٹرولیم پر عمران خان جلد فیصلہ کرنے والے ہیں، لوگوں کو امید ہے کہ عمران خان ہی ان کے مسائل حل کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 849865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849865/نواز-لیگ-اور-پیپلز-پارٹی-کا-کوئی-سیاسی-مستقبل-نہیں-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org