0
Thursday 12 Mar 2020 14:55

کراچی میں پی ایس ایل میچ، سخت سیکیورٹی انتظامات، پاک فوج بھی تعینات

کراچی میں پی ایس ایل میچ، سخت سیکیورٹی انتظامات، پاک فوج بھی تعینات
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے، اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پاک فوج، رینجرز، اسپیشل برانچ کی بھی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، بم ڈسپوزل یونٹ بھی اسٹیڈیم کے اندر اور باہر موجود رہے گا، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ شائقین کرکٹ کیلئے 4 مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ شائقین وفاقی اردو یونیورسٹی گراؤنڈ اور غریب نواز فٹ بال گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے، ایکسپو سینٹر اور رعنا لیاقت علی گرلز کالج بھی پارکنگ کیلئے مختص کر دیا گیا ہے۔ شائقین کرکٹ کو پارکنگ ایریا سے شٹل بس کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین میچ کے ٹکٹ اور شناختی کارڈ ضرور ساتھ لائیں، پارکنگ کرنے کیلئے بھی اصل شناختی کارڈ اور میچ کا ٹکٹ  دکھانا لازمی ہوگا۔

میچ کے دوران کارساز سے اسٹیڈیم جانے والی سڑک عام ٹریفک کیلئے بند رہے گی، ملینیئم مال سے اسٹیڈیم آنے والی شاہراہ بھی عام ٹریفک کیلئے بند رہے گی، نیو ٹاؤن سے نیشنل اسٹیڈیم کی جانب آنے والی سڑک پر عام ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسٹیڈیم روڈ پر قائم اسپتالوں میں مریضوں کو نیو ٹاؤن کے راستے جانے کی اجازت ہوگی، اسٹیڈیم کے اطراف کے رہائشیوں کو اپنا قومی شناختی کارڈ دکھانے کے بعد آگے جانے کی اجازت ہوگی، یونیورسٹی روڈ، شہید ملت روڈ اور راشد منہاس روڈ ٹریفک کیلئے کھلے رہیں گے۔ اسٹیڈیم کے اطراف سروس روڈ پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 849887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش