0
Thursday 12 Mar 2020 15:14

سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ آج ہوگا

سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ آج ہوگا
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ آج وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں ہوگا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے وفاقی حکومت سنجیدہ نظر نہیں آرہی، عمران خان ٹوئٹ کے وزیراعظم ہیں، انہوں نے ایک اجلاس تک نہیں بلایا، اس حوالے سے معاون خصوصی صحت متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تفتان بارڈر سے 8 ہزار لوگ آئے، جن میں 1500 سندھ کے تھے، سندھ حکومت نے ان تمام 1500 افراد سے رابطہ کیا، کیا دیگر صوبوں میں ایران سے آئے افراد سے رابطہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اکثریت رائے سے پی ایس ایل میچ سے متعلق فیصلہ ہوا، پی ایس ایل میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم جانا ضروری نہیں، اسکولوں کو اس لئے بند کیا گیا، کیونکہ وہاں طلبہ کا جانا ضروری ہے، اسکول انتظامیہ کو نہیں صرف بچوں کو چھٹیاں دی تھیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گزشتہ روز اجلاس میں چھٹیاں نہ بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے، تاہم آج بھی وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ہوگا اور حتمی فیصلہ وہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پھیل نہیں رہا، یہ وائرس صرف ان ہی میں ہے، جن کی ٹریول ہسٹری ہے اور جن کی ٹریول ہسٹری ہے، وہ پی ایس ایل میچ دیکھنے نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو ماسک استعمال کرنے کی ضرورت نہیں، سینیٹائزر کی بھی ضرورت نہیں، عام صابن سب سے بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ہیلتھ ایڈوائزری پر عمل کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 849892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش