0
Thursday 12 Mar 2020 19:08

مسلم لیگ (ن) کے ناراض اراکین گورنر ہاوس بھی پہنچ گئے

مسلم لیگ (ن) کے ناراض اراکین گورنر ہاوس بھی پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے ناراض اراکین گورنر ہاوس بھی پہنچ گئے، ن لیگ کے 3 ناراض اراکین اسمبلی کی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ مسلم لیگ (ن) کے 3 اراکین اسمبلی ایم پی اے نشاط ڈاہا، اظہر عباس چانڈیو اور فیصل نیازی نے گورنر ہاوس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ن لیگی اراکین اسمبلی کی پارٹی سے ناراضگی، سیاسی صورتحال سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے اپوزیشن کے اراکین بھی حکومت سے مل سکتے ہیں، اپوزیشن سے عوامی خدمت کے جذبے سے جو بھی آئے گا ہم اس کو خوش آمدید کہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن کے لوگ بھی سمجھ رہے ہیں کہ عمران خان ہی ملک کو مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کیلئے سوچ رہے ہیں۔ لیگی رکن اسمبلی نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ صرف ہم تین ہی نہیں پارٹی سے اور بھی لوگ ناراض ہیں، ہمیں یقین ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو مضبوط اور خوشحال بنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 849919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش