0
Thursday 12 Mar 2020 18:02

جنوبی پنجاب صوبے کا قیام پی ٹی آئی کے وعدوں کی تکمیل کا تسلسل ہے، حلیم عادل شیخ

جنوبی پنجاب صوبے کا قیام پی ٹی آئی کے وعدوں کی تکمیل کا تسلسل ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  جنوبی پنجاب کا قیام پی ٹی آئی کے وعدوں کی تکمیل کا تسلسل ہے، عمران خان نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا ہورہا ہے، جنوبی پنجاب کی عوام کے دیرینہ مطالبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بل پیش کیا جائے گا، جنوبی پنجاب کے قیام سے نوکریوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی میں نمایاں کمی ہورہی ہے، ملک میں بے روزگاری کے خاتمے کے لئے نوجوانوں کو قرضے دیئے جارہے ہیں، بیس ہزار گھروں کا منصوبہ بھی شروع کردیا گیا ہے، جس سے غریب بے گھر افراد کو اپنے گھر دیئے جائیں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مسلسل جدوجہد اس بات کی ضمانت ہے کہ پاکستان ترقی کر رہا ہے، عمران خان ملک کو مدینے کی ریاست بنانے کے لئے دن رات جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ترقیاتی پیکیج سے کراچی کی روشنیاں بحال ہونگی اور ملک ترقی کرے گا، کراچی کو ماضی میں حکومتوں نے مسلسل نظر انداز کر رکھا تھا، پیپلز پارٹی نے کراچی کی ایک عوام کو کچھ نہیں دیا، پانی کی ایک بوند کا منصوبہ بھی نہیں شروع کیا گیا تھا، وفاقی حکومت کراچی سمیت پوری سندھ کی ترقی کے لئے اسکیمیں دے رہی ہیں، ہم پی ٹی آئی کی حکومت بغیر کسی تفریق کے عوام کی خدمت کرنے پر یقین رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 849939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش