QR CodeQR Code

سکردو میں کرونا وائرس کا دوسرا کیس سامنے آنے کے بعد گلگت بلتستان میں ایمرجنسی نافذ

12 Mar 2020 19:17

جمعرات کے روز ضلع شگر سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سکردو میں کرونا وائرس کے دوسرے کیس کی تصدیق ہونے کے بعد گلگت بلتستان میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع پر غور شروع کر دیا گیا۔ جمعرات کے روز ضلع شگر سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سکردو میں ہی ایک 14 سالہ لڑکے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی، متاثرہ لڑکا 25 فروری کو اپنی والدہ کے ہمراہ ایران سے پاکستان پہنچا تھا۔ دوسری جانب محکمہ صحت نے متاثرہ افراد کے گھر والوں کے سیمپلز لے کر اسلام آباد بھجوا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 849947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849947/سکردو-میں-کرونا-وائرس-کا-دوسرا-کیس-سامنے-ا-نے-کے-بعد-گلگت-بلتستان-ایمرجنسی-نافذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org