0
Thursday 12 Mar 2020 20:05

لاہور، کرونا خدشات، موسم کی خرابی، رائیونڈ تبلیغی اجتماع منسوخ

لاہور، کرونا خدشات، موسم کی خرابی، رائیونڈ تبلیغی اجتماع منسوخ
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں جاری 5 روزہ تبلیغی اجتماع ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تبلیغی جماعت کی مجلس نظارت کا ہنگامی اجلاس تبلیغی مرکز رائیونڈ میں ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کرونا وائرس کے خدشات، موسم کی خرابی اور پنڈال کے قابل استعمال نہ ہونے کی وجہ سے پانچ روزہ اجتماع ختم کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے پہلے بھی تبلیغی جماعت کے عمائدین کو اجتماع نہ کرنے کی درخواست کی تھی تاہم تبلیغی جماعت کے عمائدین نے ضلعی انتظامیہ کی تجویز ماننے سے انکار کر دیا تھا، تاہم گزشتہ رات اور آج دن کے اوقات میں ہونیوالی بارش کے باعث پینڈال میں پانی بھر جانے سے اجتماع کے شرکا کا مشکلات کا سامنا ہے، جس پر تبلیغی جماعت کی مجلس نظارت کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ موسم کی خرابی کے باعث اجتماع کے شرکا کو کھلے پینڈال میں نہیں رکھا جا سکتا، کیونکہ حالیہ آندھی سے پنڈال کے تمام شامیانے اکھڑ گئے ہیں۔ جماعت کی مجلس نظارت نے اعلان کر دیا ہے کہ اجتماع کے شرکاء اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں اور اجتماع کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 849960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش