QR CodeQR Code

دواؤں اور طبی سازوسامان پر امریکی پابندی کرونا سے مقابلے میں رکاوٹ بن رہی ہے، جواد ظریف

12 Mar 2020 21:06

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں دواؤں اور طبی سازوسامان پر عائد امریکی ظالمانہ و غیر انسانی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایرانی طبی عملے کے کرونا وائرس کیساتھ مقابلے کے اقدامات امریکہ کیطرف سے ایران میں دواؤں اور طبی سازوسامان کی درآمد پر وسیع پابندیوں کے باعث رکاوٹ کا شکار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ کی طرف سے مسلط کردہ غیر قانونی و غیر انسانی پابندیاں ایران کے اندر کرونا سے مقابلے میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ایرانی طبی عملہ کووِڈ19 (کرونا) کا شجاعت اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کر رہا ہے۔ محمد جواد ظریف نے اپنے اس پیغام میں دواؤں اور طبی سازوسامان پر عائد امریکی ظالمانہ و غیر انسانی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ایرانی طبی عملے کے کرونا وائرس کے ساتھ مقابلے کے اقدامات امریکہ کی طرف سے ایران میں دواؤں اور طبی سازوسامان کی درآمد پر وسیع پابندیوں کے باعث رکاوٹ کا شکار ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے پیغام کے آخر میں ایران کے اندر کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے ضروری دواؤں اور طبی سازوسامان کی ایک لسٹ بھی مسلک کی اور لکھا کہ اس فہرست میں وہ طبی سامان لکھا گیا ہے جو کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے اشد ضروری ہے۔ انہوں نے بعض انسان نما طاقتوں کی طرف سے نسل پرستی اور تبعیض پر مبنی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ وائرس امتیازی سلوک کا قائل نہیں لہذا انسانوں کو بھی امتیازی سلوک سے ہاتھ اٹھا لینا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 849968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849968/دواو-ں-اور-طبی-سازوسامان-پر-امریکی-پابندی-کرونا-سے-مقابلے-میں-رکاوٹ-بن-رہی-ہے-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org