QR CodeQR Code

کورونا وائرس، صوبے میں حالات مکمل کنٹرول میں ہیں، وزیراعلٰی محمود خان

12 Mar 2020 21:04

پشاور میں منعقدہ اجلاس کے دوران وزیراعلٰی نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوام خوف ہراس کا شکار ہونے کی بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے صوبے میں حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے تدارک کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی گئی۔ اس کے علاوہ طورخم بارڈر کی بندش کا معاملہ وفاق کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ حالات مکمل کنٹرول میں ہیں، لیکن احتیاطی تدابیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوام خوف ہراس کا شکار ہونے کی بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے سلسلے میں جمعے کو صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے، جس میں کورونا وائرس کے موثر روک تھام کیلئے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ کابینہ اجلاس میں اسکولوں کی بندش اور دیگر سیاسی و سماجی رابطوں پر جزوی پابندی کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 849970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849970/کورونا-وائرس-صوبے-میں-حالات-مکمل-کنٹرول-ہیں-وزیراعل-ی-محمود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org