0
Thursday 12 Mar 2020 22:14

جتنے مرضی تجربات کروالیں آخر نواز شریف نے ہی آنا ہے، مریم نواز

جتنے مرضی تجربات کروالیں آخر نواز شریف نے ہی آنا ہے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی نے آگے آکر کردار ادا کرنے کو کہا تو پیچھے نہیں پائیں گے۔ مریم نواز اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی کے گھر پہنچیں اور انہیں نیب کیس میں رہائی پر مبارک باد دی۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر اور سینیٹر پرویز رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بے گناہ ہونے کے باوجود شاہد خاقان عباسی نے طویل جیل کاٹی اور بہادری کے ساتھ پارٹی کے کھڑے رہے جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ملکی حالات سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے پوچھا کہ کیا مجھے دکھایا جائے گا، مجھ سے زیادہ زنجیروں میں میڈیا جکڑا ہوا ہے، میڈیا پر میری خاموشی کی بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں، کسی سے ڈرنے والی نہیں،والدکی بیماری کی وجہ سے خاموش تھی۔

مریم نواز نے اپنے لندن پہنچنے تک نواز شریف کے علاج نہ کروانے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی دل کی شریان 80 فیصد بند ہے، میرا بھی دل کرتا ہے ایسے وقت والد کے پاس ہوں، لندن جانے کی اجازت مل گئی تو ٹھیک ہے، اجازت نہ ملی تو نواز شریف سے کہوں گی کہ جلداز جلد علاج کروائیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ڈرا دھمکا کر روک سکتا ہے، تو وہ جان لے کہ سویلین بالادستی کے لئے میراعزم اور مضبوط ہوا ہے، میں پارٹی کے ڈسپلن پر چل رہی ہوں، جب پارٹی نے کہا کہ مجھےآگے آکرکردار ادا کرنا چاہیےتو آپ پیچھے نہیں دیکھیں گے، ملک میں جتنے مرضی تجربات کروالیں آخر نواز شریف نے ہی آنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 849985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش