0
Thursday 12 Mar 2020 22:34

پاراچنار میں بی بی زینب سلام اللہ علیہا کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

پاراچنار میں بی بی زینب سلام اللہ علیہا کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت شریکتہ الحسین بی بی زینب بنت امام علیہ السلام گذشتہ روز انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا، کرم کی مختلف امام بارگاہوں میں مجالس کا اہتمام کیا گیا، بجلی گھر امام بارگاہ میں بھی مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطیب آل محمد سید راحت حسین میاں نے بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت، کردار اور اسلام کیلئے عظیم قربانی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ بی بی زینب سلام اللہ علیہا کا صبر و استقلال اور پاک کردار تمام دنیا کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، مجلس عزا کے بعد نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 849987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش