QR CodeQR Code

سٹوڈنٹس یونینز انتخابات اور شہریوں کو بلدیاتی حقوق سے محروم کرنا غیرآئینی اقدام ہے، لیاقت بلوچ 

12 Mar 2020 23:43

ملتان سے جاری بیان میں جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کا استحکام ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کاتحفظ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی ترجیحات پر پاک امریکن یک آواز ہوں تو یہ خوشگوار اثرات پیدا کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ بروقت، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرائے۔ اگر حکومتیں لیت و لعل سے کام کر رہی ہیں تو الیکشن کمیشن غیرآئینی اقدام کا پارٹنر نہ بنے۔ بلدیاتی ادارے شہری سہولتوں اور جمہوریت کی نرسری کی فراہمی و استحکام کا ذریعہ ہیں۔ طلبہ نوجوانوں کو سٹوڈنٹس یونینز انتخابات اور شہریوں کو بلدیاتی حقوق سے محروم کرنا غیرآئینی اور غیرجمہوری اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کا استحکام ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کاتحفظ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی ترجیحات پر پاک امریکن یک آواز ہوں تو یہ خوشگوار اثرات پیدا کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 849994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849994/سٹوڈنٹس-یونینز-انتخابات-اور-شہریوں-کو-بلدیاتی-حقوق-سے-محروم-کرنا-غیرآئینی-اقدام-ہے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org