0
Friday 13 Mar 2020 09:01

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے، مولانا فضل الرحمان

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر شکیل کی گرفتاری سے جنگ اور جیو سے وابستہ افراد کا روزگار متاثر ہوگا۔ صحافتی برادری کو اس وقت متحد ہونا ہوگا اور اپنے حقوق کی آواز بلند کرنی ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان تنقید برداشت نہیں کرسکتے اور نیب کے ذریعے گرفتاری کروا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری پر ان کے اہلخانہ، جنگ اور جیو کے ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سیاسی رہنماؤں نے جیو جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دے دیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 850019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش