QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، تعلیمی ادارے بند

13 Mar 2020 12:33

حکام نے نئی دہلی میں عوام کو اجتماعات سے دور رہنے کی ہدایات جاری کرنے کے ساتھ ممبئی میں تمام پبلک ایونٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس سے پہلا شخص ہلاک ہو گیا جس کے بعد دہلی میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 74 ہو گئی ہے اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد دارالحکومت نئی دہلی میں کوروناوائرس وبا قراردے دی گئی۔ بھارتی حکام کی جانب سے نئی دہلی میں تمام اسکول، کالج، سنیما، سوئمنگ پولز 31مارچ تک بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حکام نے نئی دہلی میں عوام کو اجتماعات سے دور رہنے کی ہدایات جاری کرنے کے ساتھ ممبئی میں تمام پبلک ایونٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دیگر ریاستوں چھتیس گڑھ، منی پور، اترکھنڈ میں بھی اسکول کالج 31مارچ تک بند کر دیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 850050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850050/بھارت-میں-کورونا-وائرس-سے-پہلی-ہلاکت-تعلیمی-ادارے-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org