QR CodeQR Code

کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ

13 Mar 2020 13:11

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نیا کیس سامنے آنے کے بعد کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا وائرس کے مبتلا 2 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، 52 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ متاثرہ شخص 2 روز پہلے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نیا کیس سامنے آنے کے بعد کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا وائرس کے مبتلا 2 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے، جبکہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 850055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850055/کراچی-میں-کورونا-وائرس-کا-ایک-اور-کیس-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org