QR CodeQR Code

ٹوئٹر کا پوری دنیا میں موجود دفاتر بند کرنے کا اعلان

13 Mar 2020 13:12

پوری دنیا میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے خوف کے باعث ٹوئٹر انتظامیہ نے دنیا بھر میں قائم اپنے تمام دفاتر بند کر دیے ہیں اور تمام ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے کورونا وائرس کے خوف کے باعث پوری دنیا میں موجود اپنے دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ پوری دنیا میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے خوف کے باعث ٹوئٹر انتظامیہ نے دنیا بھر میں قائم اپنے تمام دفاتر بند کر دیے ہیں اور تمام ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق اس سے قبل ہانگ کانگ، جاپان اور جنوبی کوریا کے تمام ملازمین کو دفتر نہ آنے اور گھروں میں رہ کر کام کرنے کی ہدایت کی گئی تھی مگر کووڈ-19 کے پھیلنے کے خدشے کے باعث تمام دفاتر کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 850056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850056/ٹوئٹر-کا-پوری-دنیا-میں-موجود-دفاتر-بند-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org