0
Friday 13 Mar 2020 14:46

خیبر پختونخوا کے تعلیمی ادارے 15 روز کیلئے بند کرنیکا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے تعلیمی ادارے 15 روز کیلئے بند کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومے نے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 15 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کا اجلاس جمعہ کے روز اسپیکر کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں اراکین نے متفقہ طور پر صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کے فیصلے کی توثیق کی۔ تعلیمی ادارے 14 مارچ سے 15 روز کیلئے بند رہیں گے۔ حکومتی اراکین کے مطابق صوبے کے تمام ٹیوشنز سینٹرز بھی 15 روز کیلئے بند رکھے جائیں گے، جبکہ جماعت 9 ویں اور 10 ویں کے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی نے بھی فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ تمام اقدامات کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کئے گئے ہیں۔ کابینہ کے متفقہ فیصلے میں صوبے بھر میں ہونے والی تمام سرکاری تقریبات بھی ملتوی کر دی گئی ہیں، جبکہ صوبے بھر کی جیلوں میں قید ہوئے قیدیوں کی ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے کمراٹ اور کلچرل فیسٹول بھی منسوخ کر دیئے۔
خبر کا کوڈ : 850060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش