QR CodeQR Code

کراچی سرکلر ریلوے بحالی، وفاقی حکومت کو تعاون کا حکم

13 Mar 2020 16:05

سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامہ کے مطابق سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، سرکلر ریلوے ٹریک کی بحالی اور جدید سگنلز لگائے جائیں، 24 ریلوے پھاٹک پر ٹریفک جام سے نمٹنے کے لئے جامع پلان مرتب کیا جائے، جہاں ضرورت ہو انڈرپاس بنائے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن اور سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق 15 صفحات پر مشتمل تحریری عبوری حکم نامہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامہ کے مطابق سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، سرکلر ریلوے ٹریک کی بحالی اور جدید سگنلز لگائے جائیں، 24 ریلوے پھاٹک پر ٹریفک جام سے نمٹنے کے لئے جامع پلان مرتب کیا جائے، جہاں ضرورت ہو انڈرپاس بنائے جائیں۔

حکم نامہ میں کہا گیا کہ گرین لائن، اورنج لائن سمیت دیگر ٹریفک منصوبوں کو بھی مکمل کیا جائے، سرکلر ریلوے کو سی پیک کے مطابق اپ گریڈ کرنے کیلئے بھی منصوبہ بندی جاری رکھی جائے، ایڈووکیٹ جنرل کہہ چکے ہیں کہ سندھ حکومت ہر حال میں ریلوے کی معاونت کریگی، تحریری حکم نامہ میں وفاقی حکومت کو سرکلر ریلوے کی بحالی میں مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 850083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850083/کراچی-سرکلر-ریلوے-بحالی-وفاقی-حکومت-کو-تعاون-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org