QR CodeQR Code

چین نے کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیدیا

13 Mar 2020 16:48

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس چین کے خلاف امریکہ کا حیاتیاتی حملہ ہے، کورونا وائرس امریکی لیبارٹیریوں میں تیار ہوا، جسے امریکی فوج نے ووہان میں پھیلایا اور اس طرح امریکہ نے چین کے اقتصاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔


اسلام ٹائمز۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ووہان میں کورونا وائرس کو پھیلانے میں امریکی فوج کا ممکنہ طور پر ہاتھ ہو سکتا ہے۔ روئٹرز کے مطابق ووہان میں کورونا وائرس پھیلانے کے پیچھے امریکی فوج کا ہاتھ ہو سکتا ہے اس لئے امریکہ کو اس کے متعلق وضاحت کرنی چاہیے اور چین کو اس سلسلے میں اطلاعات فراہم کرنی چاہئے۔ ادھر امریکہ کا کہنا ہے کہ چین نے کورونا وائرس کی روک تھام میں تاخیر سے کام لیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے کورونا وائرس کو چینی وائرس یا ووہان وائرس کا نام دیا ہے جبکہ چین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس چین کے خلاف امریکہ کا حیاتیاتی حملہ ہے، کورونا وائرس امریکی لیبارٹیریوں میں تیار ہوا، جسے امریکی فوج نے ووہان میں پھیلایا اور اس طرح امریکہ نے چین کے اقتصاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ یاد رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے الزام لگایا تھا کہ چین نے کورونا وائرس پر ردعمل میں سستی کا مظاہرہ کیا، جس کی گزشتہ ماہ سے دنیا قیمت ادا کر رہی ہے، حالانکہ ووہان میں اس وائرس کی نشاندہی ایک سال قبل ہو گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 850086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850086/چین-نے-کورونا-وائرس-پھیلانے-کا-ذمہ-دار-امریکہ-کو-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org