QR CodeQR Code

پاکستان کو لادین ریاست بنانے کیلئے سیکولر لابی پھر سرگرم ہے، عبدالفغار روپڑی

13 Mar 2020 17:00

لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو لادین ریاست بنانے کے خواب دیکھنے والے بری طرح نا کام ہوں گے، مذہبی قوتوں نے ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے بقاء کی جنگ لڑی ہے، مدارس اور مذہبی قوتوں کیخلاف پروپیگنڈہ عالمی صہیونی سازشوں کا ایجنڈا ہے، حج فارم سے عقیدہ ختم نبوت کا حلف نامہ نکالنے کی وجوہات قوم کو بتائی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ سیکولر لابی ایک بار پھر سر گرم ہے، جو پاکستان کو لادین ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے، اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو لادین ریاست بنانے کے خواب دیکھنے والے بری طرح نا کام ہوں گے، مذہبی قوتوں نے ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے بقاء کی جنگ لڑی ہے، مدارس اور مذہبی قوتوں کیخلاف پروپیگنڈہ عالمی صہیونی سازشوں کا ایجنڈا ہے، حج فارم سے عقیدہ ختم نبوت کا حلف نامہ نکالنے کی وجوہات قوم کو بتائی جائیں، قوم کو بتایا جائے کہ فارم کم کرنے کے عنوان سے یہ سازش کس نے کی ہے؟ اور کن کے اشاروں پر کی ہے حکومت اصل حقائق قوم کے سامنے لائے۔

جامع القدس چوک دالگراں میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالغفار روپڑی نے مزید کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی اسلام کے عادلانہ نظام سے آئے گی، اسی نظام کے نفاذ سے عوام کے مسائل بھی حل ہوں گے اور ملک ترقی بھی کرے گا۔  انہوں نے کہا کہ دین اسلام کا نفاذ قوم کا مطالبہ بھی ہے اور آئین کی ضرورت بھی ہے، پاکستان میں لبرل ازم کے فروغ کیلئے نام نہاد این جی اوز اور ان کے نمائندوں کا آخر دم تک پیچھا کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 850092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850092/پاکستان-کو-لادین-ریاست-بنانے-کیلئے-سیکولر-لابی-پھر-سرگرم-ہے-عبدالفغار-روپڑی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org