0
Friday 13 Mar 2020 17:18

بھارتی جارحیت دنیا کو تیزی سے تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے، عقیل شاہ

بھارتی جارحیت دنیا کو تیزی سے تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے، عقیل شاہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عقیل عباس حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان، چین، ایران اور ترکی کا اتحادی بلاک خطے کی بدتر حالت کو یکسر بدل سکتا ہے، ایرانی حکام کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، بھارتی جارحیت دنیا کو تیزی سے تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے، اقوام متحدہ کی پُراسرار خاموشی قابل تشویش امر ہے، دین اسلام نے عورت کو بہت ہی اہم مقام سے سرفراز کیا ہے، جو مقام عورت دین اسلام اور نبی آخرالزماں حضور نبی کریم ؐ نے عطا کیا ہے دیگر مذاہب میں ایسے مقام کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عقیل شاہ نے کہا کہ روز محشر حضرت ابو طالب علیہ السلام بلند ترین مقام پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں غربت اور جہالت کے ڈیرے ہیں، جنگوں سے ملک تو فتح کئے جا سکتے ہیں مگر بندوق کی نوک پر اقوام کے دل پر حکومت قائم نہیں کی جا سکتی، تعلیمی فقدان، غربت کا بحران جہالت خطے کو مزید تباہی و بربادی کی طرف لے جا رہی ہے، اقوام متحدہ کا مسلمانوں کیساتھ رویہ جانبدرانہ اور غیر حقیقت پسندانہ ہے سلامتی کونسل میں موجود قرار دادوں کو سرد خانے سے نکال کر مسئلہ کشمیر کو فوری طور پر حل کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں موجود مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو شہریت سے محروم کرنا عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، دنیا کو نوٹس لینا ہوگا۔ عالمی یوم خواتین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عورت مارچ کی آڑ میں بے حیائی، فحاشی، بے راہ روی کو پرموٹ کرنا اور دین اسلام اور شریعت کیخلاف کلچر کو فروغ دینا لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جو عزت عورت کو اسلامی معاشرے میں ملی اس کی مثال ملنا ناممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 850096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش