0
Friday 13 Mar 2020 17:30

کرونا وائرس خدشہ، ٹریفک وارڈنز کو بائیو میٹرک حاضری سے روک دیا گیا

کرونا وائرس خدشہ، ٹریفک وارڈنز کو بائیو میٹرک حاضری سے روک دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر چیف ٹریفک آفسیر لاہور سید حماد عابد نے ٹریفک وارڈنز کو بائیو میٹرک حاضری لگانے سے روک دیا ہے۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے ٹریفک وارڈنز کو بائیو میٹرک حاضری لگانے سے روک دیا۔ چیف ٹریفک آفیسر سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ تمام ٹریفک وارڈنز رجسٹر پر حاضری لگائیں گے۔ فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سی ٹی او لاہور نے وارڈنز کو دوران ڈیوٹی وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 850098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش