0
Friday 13 Mar 2020 17:42

علامہ ساجد نقوی کا کرپشن کیس میں گرفتار میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ

علامہ ساجد نقوی کا کرپشن کیس میں گرفتار میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جنگ و جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی نیب کی جانب سے پرائیوٹ پراپرٹی کیس میں انکوائری مکمل ہونے سے قبل گرفتاری کو زیادتی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کو انصاف مہیا کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ گرفتاری غیر معمولی ہے، اس عمل میں شفافیت کا فقدان نظر آتا ہے اور یہ میڈیا مخالف پالیسی کا مظہر ہے، اس اقدام سے اخباری صنعت میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور ایک خوف کی فضا قائم ہوگئی ہے، جسے دور کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ صحافت کو دبانے سے ملک کو نقصان ہوگا اور دنیا بھر میں یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان میں صحافتی آزادی نہیں ہے، جس سے ملک کی بدنامی ہوگی، انہوں نے کہا کہ آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا وقت کی اشد ضرورت بن چکا ہے، قانون کا احترام سب پر لازم ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو رہا کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

دوسری جانب ایس یو سی سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری نے انصاف دینے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، ابھی جرم ثابت ہی نہیں ہوا، مگر گرفتاری کو عمل میں لانا انتقامی کارروائی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے ملک میں معزز و محترم شخصیات کے خلاف اس طرح کے اقدامات نے حکومتی وقار کو مجروح کر دیا ہے، لہٰذا میر شکیل الرحمٰن کو رہا کیا جائے اور اس کیس کو شفافیت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 850101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش