0
Friday 13 Mar 2020 19:06

کرونا وائرس، شہری مصافحہ کرنے سے گریز کریں، ڈاکٹر راغب نعیمی

کرونا وائرس، شہری مصافحہ کرنے سے گریز کریں، ڈاکٹر راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی معروف دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اور ممتاز عالم دین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، شہری ایک دوسرے سے مصافحہ کرنے سے گریز کریں بلکہ زبانی سلام کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بھی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر دیا ہے، شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان ہدایات پر عمل کریں، خود بھی اس موذی وائرس سے محفوظ رہیں اور اپنے دوست احباب اور اہل و عیال کو بھی محفوظ رکھیں۔ علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے اسے عالمی وبا قرار دے دیا ہے، اس لئے ہماری ذمہ داری ہے کہ اس سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں، اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، اپنے کپڑے صاف رکھیں اور کھانسی کی صورت میں منہ کے آگے ہاتھ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملنے کیلئے اسلام میں مصافحے اور معانقے کا حکم ہے، لیکن جب کسی بیماری کا خدشہ ہو تو احتیاط برتنی چاہیے اور معانقے اور مصافحے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہری ماسک کا استعمال کریں۔
 
خبر کا کوڈ : 850120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش